0

مولانا حامد الحق کو اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا

جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

جے یو آئی (س) کے سربراہ کے جنازے میں مذہبی رہنما، علماء اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت سات افراد شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply