آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد، ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ہلاک خارجی معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن ہو رہاہے، سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کی پذیرائی اورسیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری ر کھیں گے، قوم دہشتگردوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانےکیلئےسیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔









