0

ہم نیٹ ورک کا بڑا اعزاز، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ رائٹس حاصل کرلئے

نئے سال کے موقع پر ہم نیٹ ورک نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ رائٹس ہم نیٹ ورک نے حاصل کر لئے۔

ہم نیٹ ور ک کے ٹاور اسپورٹس نے پاکستان میں ہونے والی تمام سیریز کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لئے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لائیو اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرنا ہم نیٹ و رک کی اہم کامیابی ہے۔

پاکستان میں کھیلوں اور کرکٹ نشریات کے مستقبل کو نئی شکل دینے کی جانب یہ بڑا قدم ہے، اس موقع پر ہم نیٹ ور ک کے سی ای او درید قریشی نے کہا کہ یہ کامیابی ہم نیٹ و رک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

سی ای او درید قریشی نے کہا کہ ہم کرکٹ سے محبت کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں،نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے جڑنے، جشن منانے اور آگے بڑھنے کے مواقع دینے کے خواہاں ہیں،ہم نیٹ ور ک لمیٹڈ ناظرین کے لئے کرکٹ کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک پی سی بی کے ساتھ مل کر کھیلوں کی نشریات میں نئے معیار قائم کرنے کے عزم کا اعادہ رکھتا ہے، ہم نیٹ و رک پاکستانی معاشرے میں کرکٹ کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او سمیر احمد سید نے اس موقع پر ہم نیٹ و رک کے ٹاور اسپورٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ٹاور اسپورٹس کی کمٹمنٹ اورسپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اگلے 12 ماہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے فینز کرکٹ کا لطف اٹھائیں گے اور ڈیجیٹل دور میں اپنی اسکرینز سے جڑے رہیں گے۔

ہم نیٹ ورک آئی سی سی چیمپینز ٹرافی بھی ٹین اسپورٹس پر لائیو دکھائے گا، ہم نیٹ ورک جدید ترین کھیلوں کی تفریح فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے کرکٹ میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خصوصی کوریج ہم نیٹ ورک آگے بڑھائے گا اور شائقین کو اپنے پسندیدہ کھیل سے جڑنے کا نیا اور بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply