0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار229 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3907 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 259 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 422 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز بازار میں 1.05 ارب شیئرز کے سودے40.88 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 558 ارب روپے ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے تک سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر278 روپے40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply