معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری، رائٹ سائزنگ اور حکومتی اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دی ہیں لیکن حکومت کمیٹیوں کی تجاویز کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور ان کے برخلاف اقدامات کررہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت تجاویز کیخلاف جا کر گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین نکال رہی ہے اور گریڈ17 سے 22 کے افسران کی نوکریاں بچائی جارہی ہیں،اگر ان محکموں سے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب کے اخراجات کی کمی آسکتی ہے۔