مہنگائی سے پریشان عوام کو آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے،یکم ستمبر سے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کمی ہو سکتی ہے، لائٹ ڈیزل دو روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردو بدل وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو بطور تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، 14 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کمی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.07 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔