0

پاکستان میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ

پاکستان میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66227 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک میں خا م تیل کی یومیہ اوسط پیداوار 60744 بیرل تھی۔

24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2940 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 5 فیصد کم رہی۔پیوستہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3083 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31949 بیرل، پی پی ایل 10163 بیرل، ماڑی گیس 1097 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4007 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 594، پی پی ایل 606، ماڑی گیس 905 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 59 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply