ملک بھر میں آج میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97ہزار 668 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 288 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے کی کمی سے 3288 روپے ہوگئی۔









