0

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی لمٹ بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی لمٹ بڑھا کر 50 لاکھ روپے مقرر کر دی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو محفوظ اورآسان بنانا ہے۔

عید الاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے کیلئے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں اسٹیٹ بینک نے 31 مئی سے 20 جون 2024 تک اکاؤنٹس کی مختلف کیٹیگریز کے لیے ٹرانزیکشن/بیلنس کی حدکو عارضی طور پر بڑھا دیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور آسان متبادل ادائیگی کے موڈ کے طور پر فروغ دے کر اس عرصے کے دوران ہونے والے اہم نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

جن اکاؤنٹس کے لیے حدیں بڑھا دی گئی ہیں ان میں برانچ لیس بینکنگ ایل ون، آسان اکاؤنٹ/ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوروہ مرچنٹ اکاؤنٹس شامل ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد 5 ملین روپے ہے، شامل ہیں، علاوہ ازیں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کسانوں اوربیوپاریوں کیلئے معمول کی حد میں بھی استثنیٰ دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply