0

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پرڈالر 16 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز پیر کو ڈالر معمولی اضافے کے بعد 278.50 روپے پر بند ہوا تھا۔

کاروبارکے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.85 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.60روپے رہی۔

کرنسیز آج کا ریٹ گزشتہ روز قیمت
سوائس فرانک PKR 314.32 PKR 314.78
چینی یوآن PKR 38.42 PKR 38.38
برطانوی پاؤنڈ PKR 358.17 PKR 356.95
یورو PKR 301.58 PKR 301.92
جاپانی ین PKR 1.7988 PKR 1.8106
یو اے ای درہم  PKR 75.82 PKR 75.87
سعودی ریال PKR 74.28 PKR 74.24

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 1.22 روپے اضافے کے بعد 356.95 روپے سے بڑھ کر 358.17 روپے کا ہو گیا تاہم یورو 34 پیسے کی کمی کے بعد 301.92 روپے سے کم ہو کر 301.58 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح سوئس فرانک 46.17 پیسے سستا ہو کر 314.32 روپے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں 3.97 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 38.38 روپے سے بڑھ کر 38.42 روپے ہوگئی۔ اسی طرح جاپانی ین بھی معمولی اضافے سے 1.7988 روپے کا ہو گیا۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال مہنگا اور اماراتی درہم سستا ہو گیا ۔ ریال 4 پیسے کے اضافے سے 74.28 اور درہم بھی معمولی کمی کے بعد 75.87 روپے سے کم ہو کر 75.82 روپے ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply