0

ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں کمی

اپریل کے دوران  ملک میں 20کلووالے آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلووالے آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت1642.33روپے ریکارڈکی گئی جومارچ کے مقابلہ میں 6.62فیصداورگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.86فیصدکم ہے۔

مارچ میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1758.84روپے اورگزشتہ سال اپریل میں 2410.013روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں اسلام آبادمیں 20کلووالے آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1711.08روپے،راولپنڈی 1704.91روپے،گوجرانوالہ1596.84روپے،سیالکوٹ1625.66روپے،لاہور1553.83روپے،فیصل آباد1552.51روپے،ملتان1547.68روپے،بہاولپور1604.70روپے ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح کراچی 1652.93روپے،حیدرآباد1760.79روپے، سکھر1501.97روپے،لاڑکانہ 1544.22روپے، پشاور1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اورخضدارمیں 1864.43روپے ریکارڈکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply