غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی آگئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔