0

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 236 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 71 ہزار 931 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ایک وقت پر 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث انڈیکس 1047 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے تک سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply