0

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

حکومت آج رات 12 بجے یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کے قریب کمی کرکے 293.94 روپے فی لٹرسے 288روپے کر سکتی ہے۔

ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لٹرکمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے ہو سکتی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات آج فنانس ڈویژن کو بھیجے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply