سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 277300 روپے کا ہوگیاہے۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1800روپے کے اضافے سے 237740 روپے کی سطح پرپہنچ گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے 2661 ڈالر کی سطح پرآگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 275200 روپے کا ہوگیا تھا،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 2640 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔