اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کے لیے قرض منظور ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران قرض کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
صدر اے ڈی بی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ قرض کی منظوری موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امید ہے اے ڈی بی پاکستان کے لیے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا۔









