سونے کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔









