تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 285 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 278 کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔