0

فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس کردیا

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے تقریبا 7 ماہ بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔ 

فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی ریٹنگ کو ٹرپل سی سے ٹرپل سی پلس کر دیا۔ فچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ تک رسائی میں بہتری آئی اور ملک کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے ریٹنگ اپ گریڈ ہوئی ہے۔

فیچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان نے اسٹینڈ بائی بندوبست معاہدے کے تحت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔  رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل پاکستان کو چین،سعودی عرب،عرب امارات سے باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔

فچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حالیہ وفاقی بجٹ میں پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ تاہم پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے۔

فچ کی جانب سے یہ پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال  تقریبا 700 ملین ڈالر کے بعد آئندہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) نسبتاً4 ارب ڈالر (جی ڈی پی کا تقریبا 1 فیصد) پر برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ فچ کے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرنے سے عالمی اداروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply