0

چینی برآمد کرنےکا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا،شوگر ایڈوائزری بورڈ

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی برآمد کرنےکا فیصلہ حکومت کے مختلف محکموں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی اس وقت ملک میں 15 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کا اسٹاک موجود ہے۔

اس سال ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 68 لاکھ میٹرک ٹن ہے،گزشتہ سال کا اضافی اسٹاک 7 لاکھ میٹرک ٹن ملز کے پاس موجود ہے،ملک میں چینی کی سالانہ ضروریات60 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

اس وقت 45 لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک شوگر ملز کے پاس موجود ہے،پی ایس ایم اے نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کو بچانےکیلئے فاضل چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

وفاقی وزیر رانا تنویرنے کہا اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز تک چینی کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائےگا۔

ایکسپورٹ سے پہلے چینی کی مقامی مانگ کو پورا کرنا ضروری ہے،چینی کے مقامی صارفین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پرچینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوگا،برآمد کی اجازت پرچینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply