0

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 560 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پہلے بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ اوپر چلی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply