0

سٹیٹ بینک کا یکم مئی کو عام تعطیل کااعلان

اسٹیٹ بینک یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم مئی 2024ء (بدھ) کو یوم مزدور کے موقع پر حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔

دوسری جانب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پر آ گئے  ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،مجموعی ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply