پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں 558 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔