0

کراچی کے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

کراچی:  کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

کے الیکٹرک نے ایک ماہ کے لئے بجلی 3 روپے 9 پیسے اضافے کی درخواست کردی ہے جبکہ اضافہ جولائی 2024 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر آج 29 اگست کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا نے منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافی قیمت وصولی ہو گی۔علاوہ ازیں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 31 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply