وفاقی حکومت کی جانب سے رائس ملز کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے معاملہ پر سندھ، بلوچستان رائس ملزایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ رائس مل کا کوئی بھی بیوپاری بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔
رائس ملزایسوسی ایشن نے کہا کہ فیصلے سے سندھ اور بلوچستان کی 4500 سے زائد رائس ملز کے بیوپاری بل ادا نہیں کریں گے، خلاف ورزی کرنے والے بیوپاری پر2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بل ادانہ کرنے کے فیصلے سے واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے، رہنما رائس ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وفاق نے بند پڑی ملز کو بھی بل ادائیگی کا حکم نامہ جاری کیا۔
صدرسندھ بلوچستان رائس ملز نے کہا کہ بند پڑی رائس مل پر بجلی کا فی کلو واٹ 500 سے بڑھا کر 1250 روپے کیا گیا ہے، ٹیکسز میں اضافہ واپس لیے جانے تک بل ادا نہیں کیے جائیں گے۔