ڈپٹی کمشنر کے مطابق بڑی 750 گرام کی بریڈ کے نرخ 180 روپے مقرر کئے گئے ہیں،چھوٹی 400 گرام تک کی بریڈ کی قیمت 95 روپے ہو گی۔
رافعہ حیدر کا کہنا ہے بریڈ کی نئی قیمتوں پر فی الفور عمل درآمد ہو گا،گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام اشیاء پر آ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم قیمت کے تناسب سے ریلیف کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی ایم ٹی 40 کے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
بی آئی ایس پی کے صارفین کے لئے 393 روپے فی کلو کی بجائے 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا،جبکہ عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائیگا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔