0

جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2ر یسٹورنٹس سیل،بھاری جرمانے عائد

ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2ر یسٹورنٹس سیل کردیئے ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیئر1ریٹیلرز، ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پی اوایس انوائسنگ سسٹم کی مہم کاآغاز کردیا ،پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کی گئی۔

تصدیق کے بعد اسلام آباد میں2 ریسٹورنٹس سیل کرکے 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ایف بی آر 25اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی ا سکیم شروع کرچکا ہے۔

پہلے مرحلہ میں اسکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1 کے ریسٹورنٹس اور ٹییر I ریٹیلرز کیلئے متعارف کرائی گئی ہے،پی او ایس انعامی سکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے جعلی رسیدوں کے بارے میں مطلع کرنے والوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے،جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد جیتنے والے صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات منتقل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply