کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے دو بروکریج ہاؤسز کے مرجر کی منظوری دے دی۔
سی سی پی نے انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ اور ای ایف جی ہرمس پاکستان لمیٹڈ کے مرجر(انضمام )کے لیے ایک سکیم آف آرنجمنٹ کی منظوری دے دی ہے،ٹرانزیکشن کے بعد آئی ایم ایس ، ای ایف جی میں ضم ہو جائے گی۔
سی سی پی کے مطابق سکیم آف آرنجمنٹ کے تحت آئی ایم ایس کے ہر 1 شیئر کے لیے، ای ایف جی، آئی ایم ایس کے شیئر ہولڈرز کو 2.16 شیئرز جاری کرے گا۔
چئیرمین سی سی پی ڈاکٹرکبیر احمد سِدھو کا کہنا ہے یہ منظوری مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے سی سی پی کے عزم کی نشاندہی کرتی ہےاور اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ مرجر اور حصول مارکیٹ اور صارفین کے مفادات پر منفی اثر نہ ڈالیں۔