اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید277.25روپے اور قیمت فروخت280روپے رہی۔
دیگر بڑی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی مختلف رہی ہے، یورو کی قیمت میں 68 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 301 روپے 16 پیسے پر آگئی ہے جو اس سے قبل 301 روپے 84 پیسے پر تھی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 1 روپے 5 پیسے کے اضافے سے 353.34 روپے سے بڑھ کر 354.39 روپے ہو گئی ہے۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت معمولی اضافے کے بعد بالترتیب 74 رو پے 20 پیسے اور 75 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے ہوگئی، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ6 ہزار 447 روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی ہوئی تھی، جس سے سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔