عالمی اورمقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جیم اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالرکی کمی ہوئی جس سے فی اونس سونا2337 ڈالر پر آگیا۔