0

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی، سبزی فروٹ کے

لاہور، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید کمی ہو گئی، گوشت دس روپیہ سستا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے کمی سے نئی قیمت 602 روپے ہو گئی۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 97 روپے کی کمی ہوئی، 21 اپریل کو گوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تھی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 400 روپے کلو جبکہ پرچون قیمت 415 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈے 237 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے ہیں، جن کے مطابق پیاز درجہ اول 135، آلو 75، ٹماٹر 85، سبز مرچ 94 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ادرک 595، لہسن 650 اور کھیرا فارمی 40 روپے،میتھی 85، بینگن 80، پھول گوبھی 75 روپے، شلجم 38 روپے،شملہ مرچ 50، لیموں چائنہ کی قیمت205 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

مٹر 175، گھیا کدو 95، گاجر چائینہ 53 اور کریلے کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی درجن کیلے (درجہ اول) کی قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سیب کالا کولو 280، امرود 90، اسٹرابیری 85 روپے،خربوزہ 80، گرما 60 اور کھجور ایرانی کی قیمت 400 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply