0

ڈالر مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 24 پیسے سستا ہوا لیکن دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278 روپے 48 پیسے تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 107پوائنٹس اضافے سے72ہزار78 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 72 ہزار 474 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 16 ارب 72 کروڑ 97 لاکھ 54 ہزار 250 روپے مالیت کے 42 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار 14 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply