0

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید1.92 فیصد کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 1.92 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی منفی 3.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زندہ برائلر مرغی 11.75 فیصد، گندم کا آٹا 5.68 فیصد سستا ہوا،لہسن 4.66 ، کیلے 3.51 ، پیاز 1.93 اور چاول 1.58 فیصد سستے ہوئے ۔

سرسوں کا تیل، ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونی والی اشیاء میں شامل ہیں۔

اسی طرح آلو 6.94 فیصد، انڈے 0.66 فیصد، نمک 0.51 فیصد مہنگا ہوا،گڑ، دہی، دال مسور، چنا، سگریٹ، کپڑے بھی مہنگی ہونیوالی اشیاء میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply