0

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پر آ گئے  ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،مجموعی ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply