0

سونے قیمت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو نے کے بعد 2 ہزار 512 ڈالر پر پہنچ گیا ، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قییمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر برقرار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply