اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک امریکی کرنسی 278.41 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت279.75روپے رہی۔
دیگر بڑی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی ملی جلی کارکردگی دیکھی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 81پیسے کی کمی ہونے سے 359.63 روپے سے کم ہوکر 358.82 روپے پر بند ہوئی۔
یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر 1.24 روپے اضافے سے 302.80 روپے سے کم ہو کر 301.56 روپے پر بند ہوئی ۔ اسی طرح سوئس فرانک 19پیسے کی کمی کے بعد 312.90 روپے سےکم ہو کر 312.71 بند ہوا ۔
چینی یوآن 0.67 پیسے کے معمولی اضافے سے 38.28 روپے پر بند ہوا جو اس سے قبل 38.27 روپے تھا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.57 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں روپے کی قدر 1.7857 روپے سے کم ہوکر 1.8014 روپے ہوگئی۔
خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو یو اے ای درہم کی قیمت میں 2.53 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 75.82 روپے سے کم ہو کر 75.80 روپے پر بند ہوا۔
اسی طرح سعودی ریال (ایس اے آر) 2.08 پیسے کے اضافے سے 74.24 روپے پر بند ہوا جو پہلے 74.22 روپے تھا۔
کرنسیز | گزشتہ روز قیمت | موجودہ قیمت |
سوائس فرانک | 312.90 | 312.71 |
برطانوی پاؤنڈ | 359.63 | 358.82 |
یورو | 302.80 | 301.56 |
چینی یوآن | 38.27 | 38.28 |
جاپانی ین | 1.7857 | 1.8014 |
یو اے ای درہم | 75.82 | 75.80 |
سعودی ریال | 74.22 | 74.24 |
دوسری جانب عالمی منڈی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالراضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 252800 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔