0

مرغی کا گوشت مزید 4 روپے سستا، انڈوں کی قیمت مستحکم

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 595 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔

مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں چار روپے کی مزید کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں دستیاب تھا۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے کمی ہوئی اور گوشت 599 روپے میں فروخت ہوتا رہا، زندہ مرغی کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply