0

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے  روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply