0

ڈالر مزید 10 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی استحکام برقرار ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 74 پیسے پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 298 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 82 ہزار 372 پوائنٹس پرٹری ڈکرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب ، 37 کروڑ ، 98 لاکھ 6 ہزار 505 روپے مالیت کے 24 کروڑ ، 32 لاکھ 47 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply