وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چینی کی پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کڑی نظر رکھے گی ۔
حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارت صنعت چینی کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔
دوسری جانب شوگر ایڈوائزری بورڈ نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی،چینی کی برآمدگی کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔
وزیرصنعت و پیداوارکا کہنا ہے کہ ملک میں سرپلس چینی موجودہے،چینی کی ایکس ملز پرائس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا،چینی کی برآمدگی کابینہ کی طرف سے طے شدہ شرائط پر کی جائے گی۔









