0

نئی آڈٹ رپورٹ کے باعث پی آئی اے کی نجکاری ستمبر تک ملتوی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری ستمبرتک موخر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی نئی آڈٹ رپورٹ آنے کی وجہ سے موخر کی گئی ، بولی دہندگان نے بزنس ماڈل جمع کروانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی دہندگان برطانیہ اور یورپ کے لیے فلائٹس پر پابندی سے متعلق وضاحت چاہتے ہیں، اس کے علاوہ بولی دہندگان پی آئی اے جہازوں کی لیز معاہدوں کا بھی تفصیلی مطالعہ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے خریدنے میں 6 بزنس گروپوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply