0

14اشیاء سستی،13 مہنگی،24کی قیمتوں میں استحکام رہا

ہفتہ واربنیادوں پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 0.29فیصدکمی اور سالانہ بنیادوں پر1.35فیصد اضافہ ہواہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 22مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 14اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور24کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس13ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

کون سی اشیا سستی ہوئیں؟

چکن کی قیمت میں 7.26 فیصد،پیاز5.43 فیصد،لہسن 2.71فیصد،ایل پی جی 2.44 فیصد،آلو0.95فیصد،سرسوں کاتیل 0.80فیصد،ڈیزل 0.78فیصد،دال مسور0.46فیصد،کوکنگ آئل 0.4فیصد،اری سکس نائن چاول0.09فیصد، جلانے کی لکڑی 0.06فیصد، اڑھائی کلوبناسپتی گھی 0.05فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.05فیصدکی کمی ہوئی۔

کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟

ٹماٹرکی قیمت میں 12.01فیصد،انڈے 8.16فیصد،گڑ1.50فیصد،کیلا1فیصد،دال مونگ 0.79فیصد،آٹا 0.63فیصد، دال چنا0.39فیصد،خشک دودھ 0.36فیصد،ٹوٹاباسمتی چاول 0.34فیصد،دال ماش 0.30فیصد،مٹن 0.26فیصد، انرجی سیور0.21فیصداوربیف کی قیمت میں 0.12فیصدکااضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply