کاروباری ہفتے کے چوتھے روزامریکی ڈالر کی قیمت 278روپے30پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس 157.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد75114.47 پوائنٹس پربندہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 374 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 191 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مجموعی طور پر 758.94 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.70 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈکس 30.78 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد24113.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 3.88 ارب روپے کے سودے ہوئے۔
گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 191624790 حصص، ورلڈکال ٹیلی کام 94786291 حصص اور سائمیٹری گروپ لمیٹڈ کے 47718249 حصص کا لین دین ہوا۔کریسنٹ سٹار انشورنس، دوست سٹیل لمیٹڈ اور کے الیکٹرک ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔