0

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 31 روپے کی کمی ہوئی۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اور پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply