0

یوٹیلٹی اسٹورز

حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب تک  2237 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔

جی ایم یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی گئی تھی ، رواں مالی سال کیلئے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں سینکڑوں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply