پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں اعتماد بحال ہونے لگا۔ 2سال بعد ایک ہی ماہ میں 26 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 ماہ بعد ایک ماہ میں پاکستان میں 26 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ مارچ 2024 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 100 فیصداضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے9 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب10کروڑ ڈالر رہا، ہانک کانگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 46 فیصدبڑھ کر26.4کروڑڈالرتک پہنچ گئی۔
چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری53فیصد کم ہوکر26.2 کروڑ ڈالر رہی،9ماہ میں برطانوی سرمایہ کاری 3 فیصد کمی کے ساتھ 20 کروڑ رہی۔
امریکی سرمایہ کاری25 فیصد کمی کے ساتھ10کروڑ ڈالررہی۔ جبکہ 9ماہ میں نیدرلینڈ کی سرمایہ کاری306فیصد بڑھ کر6.7 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔