0

عوام کیلئے معمولی ریلیف، چینی کی قیمتوں اضافے کا سلسلہ تھم گیا

چینی کی قیمتوں میں چند روز سے جاری اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرچون مارکیٹ میں چینی کے نرخ 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہیں جبکہ تھوک مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

چینی کا ایکس مل ریٹ ساڑھے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی تھیلا تک ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کے نرخوں میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر شوگر ملز مالکان حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

گزشتہ روز شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی سرپلس پڑی ہے، حکومت پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر اسے برآمد کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

انکا مزید کہا کہ وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اپیل ہے کہ وہ چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برآمد کی اجازت دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دس روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے چینی کی بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے مستقبل قریب میں چینی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔  چینی دوبارہ 180 روپے سے 200 روپے کلو تک پہنچ جائے گی، ایک ہفتے میں چینی کی پرچون قیمت دس روپے بڑھنے سے 160 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply