0

سونا 7800 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 40 ہزار 900 ہو گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل مہنگا ہونے کے بعد  سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کی کمی کمی ریکارڈ ہوئی۔

مقامی صرافہ ایشوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج مسلسل دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 جبکہ فی 10 گرام سونا 6687 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانببین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 72 ڈالر کی بڑی کمی کے ساتھ 2309 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 75.74 روپے کی کمی سے 2371.94 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply