0

 ملک کی برآمدات میں 9فیصد اضافہ

ملک کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

موجودہ مالی سال جولائی تا مارچ حجم 22 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا مارچ برآمدی حجم 22 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد یعنی ایک ارب 90 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ابتدائی 9 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 21 ارب ڈالر تھا۔دوسری جانب ٹیکسٹائل کی برآمدات جولائی تا مارچ صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کمی سے 12 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات میں 48 فیصد یعنی ایک ارب 83 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا مارچ پانچ ارب 65 کروڑ ڈالر کی خوراک ایکسپورٹ ہوئی، اس دوران باسمتی چاول سمیت چاول کی برآمد 83 فیصد اضافے سے دو ارب 93 کروڑ ڈالر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply