0

شگفتہ اعجاز کی مداحوں سے اپنی صحت سے متعلق دعاؤں کی اپیل

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میں جب برطانیہ سے واپس آئی تو میری بیٹی انیہ نے کینسر کی تشخیص کیلئے مجھے کہا کہ آپ نے پیپس اسمئیر ٹیسٹ نہیں کروایا ہے۔

میری بیٹی انیہ کا کہنا تھا کہ آپ کی عمر 52 ہوگئی ہے اب تک تو آپ کو چار سے پانچ مرتبہ کروالینا چاہئے تھا۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ میں اسی وجہ سے ٹیسٹ کروانے گئی تو مجھ میں فائیبرائیڈز کی تشخیص ہوئی لیکن میری ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے اس لئے جب رپورٹس آجائیں گی تب اپنے اگلے وی لا گ میں اس حوالے سے آگاہ کریں گی۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے دعاؤں کی اپیل بھی کردی ہے۔اداکارہ کے وی لاگ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین و مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی بہتر صحت کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply